ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرانہ ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی سخت کی گئی

کیرانہ ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی سخت کی گئی

Sun, 27 May 2018 00:19:18    S.O. News Service

مظفرنگر،26؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر 28 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے انتظامیہ نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے سیکورٹی سخت کر دی ہے اور دیگر اقدامات کئے ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ ضلع حکام نے حلقہ کو 14 زون اور 143 سیکٹروں میں تقسیم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے لئے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 51 کمپنیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ان میں سے 26 کو شاملی ضلع میں اور 25 کو سہارنپور ضلع میں تعینات کیا جائے گا۔کیرانہ لوک سبھا سیٹ میں پانچ اسمبلی حلقہ آتے ہیں جن نکڑ، گنگوہ، کیرانہ، تھانہ بھون اور شاملی شامل ہے۔حکام نے بتایا کہ انتخابات سے پہلے کیرانہ کی سرحد کو سیل کر دیا جائے گا۔بھاجپا ایم پی حکم سنگھ کے انتقال کے بعد کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔بی جے پی نے ان کی بیٹی مرگاکا سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔وہ قومی لوک دل کی امیدوار تبسم حسن کے خلاف میدان میں ہیں۔ تبسم کو کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔


Share: